ممبئی میں 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 451 گیس سلنڈر ضبط
ممبئی میں 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 451 گیس سلنڈر ضبط ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ ممبئی میں راشن ڈسٹری بیوشن سسٹم کے فلائنگ اسکواڈ نے جنوبی ممبئی کے واڑی بندر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 451 گیس سلنڈر اور دیگر س
ممبئی میں 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 451 گیس سلنڈر ضبط


ممبئی میں 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 451 گیس سلنڈر ضبط

ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ ممبئی میں راشن ڈسٹری بیوشن سسٹم کے فلائنگ اسکواڈ نے جنوبی ممبئی کے واڑی بندر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 451 گیس سلنڈر اور دیگر سامان ضبط کر لیا ہے۔ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ راشن کے کنٹرولر چندرکانت شندے کے مطابق محکمے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ واڑی بندر میں پل کے نیچے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ذخیرہ کیے جا رہے ہیں اور وہاں سے ان کی کالا بازاری کی جا رہی ہے۔

اسی اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کو واڑی بندر میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے دوران ڈونگری علاقے میں واڑی بندر پل کے نیچے کھڑی 8 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا، جن میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر بھرے ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سلنڈروں کی مجموعی تعداد 451 ہے، جن کی مالیت تقریباً 40,61,716 روپے بتائی گئی ہے۔

چندرکانت شندے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گیس سلنڈر کی قلت سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں، کیونکہ سلنڈر طلب کے مطابق دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے کالا بازاری پر مؤثر روک لگائی جا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande