اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش گرفتار، 4.5 کلو سے زیادہ منشیات ضبط
اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش گرفتار، 4.5 کلو سے زیادہ منشیات ضبط سرینگر، 10 اپریل (ہ س)۔ اننت ناگ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ضبط کی گئیں ہیں۔
اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش گرفتار، 4.5 کلو سے زیادہ منشیات ضبط


اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش گرفتار، 4.5 کلو سے زیادہ منشیات ضبط

سرینگر، 10 اپریل (ہ س)۔ اننت ناگ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ضبط کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد فیاض احمد ڈار ولد محمد جبار ڈار ر/او نینا گنڈ بابا خلیل، سنگم کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ تلاشی کے دوران 3 کلو 99 گرام چرس پاؤڈر نما مادہ برآمد ہوا۔ ملزم فیاض احمد ڈار اور اس کے بیٹے ارباز احمد ڈار کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 82/2026 سیکشن 8/20، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ایک اور کارروائی میں، پی پی سنگم کی ایک پولیس پارٹی نے نیابستی مرہامہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ہنڈائی آئی 20 زیر نمبر (جے کے 13جے -0803) کو روکا۔ دو افراد، شہزادہ سوید ولد منظور احمد شاہ اور وارث الاسلام ولد نذیر احمد شاہ ساکنان بٹاگنڈ ترال کے قبضے سے 488 گرام چرس نما مادہ برآمد ہوا۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا اور سیکشن 8/20، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 83/2026 درج کی گئی ہے۔ مزید برآں، پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی پولیس پارٹی نے اوور ہیڈ ڈانٹر پل کے قریب اننت ناگ بائی پاس پر ناکہ چیکنگ کے دوران سجاد احمد شاہ ولد غلام رسول شاہ ساکن ہکورہ بدسگام کو روکا۔ تلاشی لینے پر چرس نما مادہ 07 چھڑیوں کی شکل میں 106 گرام اور پاؤڈر 88 گرام برآمد ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande