شیو سینا نے جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔
جموں, 10 اپریل (ہ س)شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی جموں و کشمیر یونٹ نے پاکستان کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پارٹی کے کارکنوں نے پاکستان کا پتلا نذرِ آتش کیا۔ریاستی صدر منیش ساہنی نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان پر دوہرا رو
Shiv sena


جموں, 10 اپریل (ہ س)شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی جموں و کشمیر یونٹ نے پاکستان کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پارٹی کے کارکنوں نے پاکستان کا پتلا نذرِ آتش کیا۔ریاستی صدر منیش ساہنی نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جانب عالمی سطح پر امن کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب جموں و کشمیر میں دراندازی اور دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے حالیہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے بھارتی شہروں کو نشانہ بنانے کی باتیں پاکستان کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔اس موقع پر ساہنی نے نیشنل بنکر پالیسی کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے بنکرز ناگزیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ حساس اور سرحدی علاقوں میں محفوظ بنکرز قائم کیے جائیں۔اس سلسلے میں ایک یادداشت بھی حکام کو پیش کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande