وزیراعلیٰ تلنگانہ دہلی سے حیدرآباد واپس
حیدرآباد، 06 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی اپنا دورہ دہلی مکمل کرکے آج صبح حیدرآباد پہنچ گئے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ راجیہ سبھا امیدواروں کے انتخاب پر اہم مشاورت کے بعد وہ آج صبح شہر واپس ہوگئے۔
وزیراعلیٰ تلنگانہ دہلی سے حیدرآباد واپس


حیدرآباد، 06 مارچ (ہ س)۔

وزیراعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی اپنا دورہ دہلی مکمل کرکے آج صبح حیدرآباد پہنچ گئے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ راجیہ سبھا امیدواروں کے انتخاب پر اہم مشاورت کے بعد وہ آج صبح شہر واپس ہوگئے۔

انہوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں کانگریس کی اعلی قیادت کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی اورریاست کیلئے اضافی آئی پی ایس کوٹہ الاٹ کرنے کی درخواست کی۔ حیدرآباد واپسی پرایئرپورٹ سے وزیراعلیٰ براہ راست نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکر مارکا کے بیٹے سوریا وکرما دتیہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے جہاں دونوں تلگو ریاستوں کی کئی اہم سیاسی شخصیات موجود ہیں۔ شادی کی تقریب کے بعد وزیراعلیٰ سیدھے اسمبلی پہنچیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande