پروفیسر عادل رضا اے ایم یو کے ہادی حسن ہال کے پرووسٹ مقرر
پروفیسر عادل رضا اے ایم یو کے ہادی حسن ہال کے پرووسٹ مقرر علی گڑھ، 06 مارچ (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بایولوجی کے پروفیسر عادل رضا کو دو سال کی مدت کے لیے ہادی حسن ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ غورطل
ڈاکٹر عادل رضا


پروفیسر عادل رضا اے ایم یو کے ہادی حسن ہال کے پرووسٹ مقرر

علی گڑھ، 06 مارچ (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بایولوجی کے پروفیسر عادل رضا کو دو سال کی مدت کے لیے ہادی حسن ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ ڈاکٹر عادل رضا نے 2005 میں جونیئر ریذیڈنٹ کے طور پر اس شعبہ میں شمولیت اختیار کی اور 2008 میں ایم ڈی مکمل کیا پھر 2011 میں کامیابی کے ساتھ سینئر ریذیڈنسی مکمل کی۔

وہ ستمبر 2011 سے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر تے رہے اورنومبر 2023 سے بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف سائنسی جریدوں میں 47 مقالے شائع کیے ہیں۔ انہوں نے 50 کانفرنسوں اور 33 ٹریننگز اور ورکشاپس میں شرکت کی۔ انہوں نے اب تک 11 ایم ڈی طلباء (ایم ڈی ایوارڈ یافتہ) کی نگرانی بھی کی۔ وہ ایچ آئی وی، پیراسیٹولوجی اور مائیکروبیکٹیریولوجی کے لیے ایس ایل آر(اسٹیٹ ریفرنس لیبارٹری) کے انچارج ہیں۔ وہ اس شعبہ میں وی آر ڈی ایل پروجیکٹ میں سی او پی آئی بھی ہیں، طبی پیراسیٹولوجی، مائکوبیکٹیرالوجی، وائرولوجی، امیونولوجی اور بیکٹیریالوجی میں ان کی ذاتی دلچسپی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande