
بجٹ مہاراشٹر کی ترقی کے لیے اہم قدم : سنیترا پوارممبئی، 06 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیتر ا اجیت پوار نے ریاستی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ مہاراشٹر کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے ایک واضح حکمت عملی پیش کرتا ہے۔ودھان بھون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا پیش کردہ بجٹ دراصل ایک ترقی یافتہ مہاراشٹر کا وژن ڈاکیومنٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر کو سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے نام منسوب کیا۔سنیترا پوار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اجیت پوار کے نام پر ایک یادگار تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ “گتیمان نگری سیوا ایوارڈ” شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جو ان کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ریاست کی ترقی کے لیے چار اہم ستونوں یعنی ترقی پسند پالیسی، پائیدار ترقی، شمولیتی ترقی اور اچھی حکمرانی پر خاص زور دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بجٹ میں کسانوں، مزدوروں، خواتین، نوجوانوں اور عام شہریوں کو مرکز میں رکھتے ہوئے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرض معاف کرنے سے زرعی شعبے کو بڑی راحت ملے گی اور زراعت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سیاحت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ریاست میں سرمایہ کاری بڑھے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ سنیترا پوار نے کہا کہ حکومت کا یہ بجٹ مہاراشٹر کو معاشی اور سماجی ترقی کے ایک نئے مرحلے تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے