
نئی دہلی، 6 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عزم اور مسلسل محنت کی طاقت کو اجاگر کرنے کے لیے سنسکرت کے ایک سبھاشتم کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ اپنے عزم مصمم کے ذریعے مشکل ترین کاموں کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمعہ کو ایکس پوسٹ میں کہا کہ جب لوگ درست سمت میں مسلسل کوششیں کرتے ہیں، تو وہ بڑے سے بڑے اہداف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس تناظر میں سنسکرت کے ایک سبھاشتم کا اشتراک کیا، ”ید دورم ید دورادھیم یچ دورے ستیم۔ تت سروم تپسا سادھیم تپو ہی دورتیکریمم۔“ اس سبھاشتم کا مطلب ہے کہہدف خواہ کتنا ہی دور یا مشکل کیوں نہ ہو، اسے عزم مصمم، صبر اور مسلسل محنت سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے پیغام میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے لوگ اپنے عزم مصمم کے ذریعہ کسی بھی کام کو ممکن بنا سکتے ہیں اور صحیح سمت میں کی گئی سخت محنت سے وہ بڑے سے بڑے اہداف کو بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد