چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں بس پلٹنے سے چھ افراد ہلاک، نو کی حالت نازک
جش پور/ رائے پور، 6 مارچ (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کے کرڈیگا سے کنکوری جا رہی مسافر بس اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں ایک بچے سمیت 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ نو دیگر شدید زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق کرڈیگا سے کنکوری جانے والی بس میں دو
چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں بس پلٹنے سے چھ افراد ہلاک، نو کی حالت نازک


جش پور/ رائے پور، 6 مارچ (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کے کرڈیگا سے کنکوری جا رہی مسافر بس اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں ایک بچے سمیت 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ نو دیگر شدید زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کرڈیگا سے کنکوری جانے والی بس میں دو درجن سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ کرڈیگا چوکی علاقے میں گوڑا امبا کے قریب بس کنٹرول کھو بیٹھی اور پلٹ گئی۔ حادثے سے بڑے پیمانے پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر بھیج دیں۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی، اور کئی مسافر زخمی ہوئے، جنہیں کنکوری کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے کیمپ آفس نے تمام زخمیوں کے بہترین علاج کے لیے فوری ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس اور انتظامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پورے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس متوفی کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande