
ڈاکٹر سید محمد نعمان طارق اے ایم یو میں مرکز برائے فروغ سائنس کے ڈائریکٹر مقرر
علی گڑھ، 06 مارچ (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کے ڈاکٹر سید محمد نعمان طارق کو دو برس کی مدت کے لیے یونیورسٹی کے مرکز برائے فروغ سائنس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر طارق شعبہ آرکیٹیکچر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور انہیں تدریس کا 13 برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کے بیس سے زائد تحقیقی مقالات قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے متعدد کتب میں ابواب بھی تحریر کیے ہیں۔
وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی آرک پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور یونیورسٹی کی ایگزیکیٹیو کونسل کے رکن (2018 تا 2021) کی حیثیت سے بھی انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ