کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ جاری، وقت سے پہلے کھیتوں اور باغات میں پھول کھلے
کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ جاری، وقت سے پہلے کھیتوں اور باغات میں پھول کھلے سری نگر، 06 مارچ(ہ س)۔ وادی کشمیر میں دن کا درجہ حرارت لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اب وقت سے پہلے کھیتوں اور باغات میں پ
کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ جاری، وقت سے پہلے کھیتوں اور باغات میں پھول کھلے


کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ جاری، وقت سے پہلے کھیتوں اور باغات میں پھول کھلے

سری نگر، 06 مارچ(ہ س)۔ وادی کشمیر میں دن کا درجہ حرارت لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اب وقت سے پہلے کھیتوں اور باغات میں پھول کھل چکے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وقت سے پہلے گرمی کا بڑھنا اور پھولوں کا کھلنا، آنے والے وقت میں پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں اگرچہ اس سال ہلکی سی برفباری ہوئی ہے تاہم وہ نا ہونے کے برابر تھی۔

وہیں کشمیر ڈویژن میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سرینگر میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں ڈویژن میں بھی درجہ حرارت کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.7 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 11.7 ڈگری زیادہ ہے۔ جموں میں درجہ حرارت 32.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 8.1 ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کم از کم درجہ حرارت بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بہت سے مقامات پر 7-2 ڈگری سیلسیس تک معمول سے زیادہ رہا۔ کشمیر ڈویژن کے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بانہال میں 10.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کئ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے ۔تاہم ماہرین کا مانناہے کہ اس کا اب وہ فایدہ نہیں ملے گا جو کہ اس کے گرنےسے جنوری یا ڈسمبر میں ملنا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande