وزیر جاوید رانا نے ڈوڈہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
وزیر جاوید رانا نے ڈوڈہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جموں، 06 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج ضلع ڈوڈہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی آ
Rana


وزیر جاوید رانا نے ڈوڈہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جموں، 06 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج ضلع ڈوڈہ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے، آبپاشی کی سہولیات کو مضبوط بنانے، سڑک رابطہ بہتر کرنے اور مختص فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار، دلیپ سنگھ پریہار ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ جاری تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کام کے دوران معیار پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے نتائج پر مبنی نگرانی کو یقینی بنانے اور سست رفتار شعبوں میں کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اجلاس کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جسمانی اور مالی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کیپیکس کے تحت مختلف محکموں میں مجموعی طور پر 2432 منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں سے 1625 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 71 فیصد اخراجات کیے جا چکے ہیں۔ دیہی ترقی محکمہ کے تحت سال 26-2025 میں 2272 کام شروع کیے گئے جن میں سے 1656 مکمل ہو چکے ہیں۔ محکمہ جل شکتی کے تحت 52 منصوبے شروع کیے گئے جن میں سے 36 مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ نے 245 منصوبے شروع کیے جن میں سے 99 مکمل ہو چکے ہیں۔ اسی طرح جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے تحت 52 منصوبوں میں سے 18 مکمل کیے جا چکے ہیں۔

مرکزی معاونت یافتہ جل جیون مشن کے تحت ضلع میں 212 اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جن میں سے 122 مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی مختلف مراحل میں ہیں۔ وزیر نے ہر گھر کو نل کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے مقصد سے ہر گھر جل سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے لیے زیر التوا منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ضلع کے اہم منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ اور اس سے منسلک اسپتال، جس کی تعمیر پر تقریباً 164.9 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں، اُس پر کام 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح ڈوڈہ میں کثیر منزلہ کار پارکنگ منصوبہ بھی 75 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

وزیر نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک رابطہ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت ضلع میں 179 منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کے ذریعے 258 بستیوں کو سڑک سے جوڑنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک 3122 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 822 گھروں میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام نصب کیے جا چکے ہیں۔دیگر اہم منصوبوں میں شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر، دریائے چناب کے کنارے ترقیاتی کام، قومی شاہراہ 244 کی توسیع اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ ان منصوبوں کی قریبی نگرانی کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ تمام کام بروقت مکمل ہو سکیں۔اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں سے متعلق مختلف مسائل بھی اجاگر کیے جس پر وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande