بچہ چوری کی افواہ پر نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی
کھونٹی، 6 مارچ (ہ س)۔ ضلع میں بچوں کی چوری کی افواہ نے ایک بار پھر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ رنیا تھانہ علاقے کے تحت سودے گاو¿ں میں جمعرات کی دیر شام گاو¿ں والوں نے ایک نوجوان کو بچہ چوری کرنے کے شبہ میں پکڑا لیاور اس کی بے دردی سے
JH-YOUTH-BRUTALLY-BEATEN-UP-ON-RUMOURS-OF-CHILD-TH


کھونٹی، 6 مارچ (ہ س)۔ ضلع میں بچوں کی چوری کی افواہ نے ایک بار پھر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ رنیا تھانہ علاقے کے تحت سودے گاو¿ں میں جمعرات کی دیر شام گاو¿ں والوں نے ایک نوجوان کو بچہ چوری کرنے کے شبہ میں پکڑا لیاور اس کی بے دردی سے پٹائی کر دی ۔ مشتعل گاو¿ں والوں نے نوجوان کو درخت سے باندھ دیا اور کافی دیر تک اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے رہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوجوان کو ہجوم سے چھڑا کر تھانے لے آئی۔ اس سلسلے میں رنیا تھانہ انچارج شیامل کمبھاکر نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی شام دیر گئے ایک نوجوان کو ایک چھوٹے بچے کے ساتھ سودے گاو¿ں کے قریب دریائے کوئل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران کچھ دیہی باشندو کو شک ہوا اور انہوں نے شور مچا دیا کہ کوئی شخص بچے کو بہلا کر لے جا رہا ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے بچے کے چوری کی افواہ تیزی سے گاو¿ں میں پھیل گئی اوربڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ۔

مشتعل ہجوم نے نوجوان کو بچے کے ساتھ پکڑ لیا اور بغیر کسی تصدیق کے اسے مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے اسے قریبی درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے مارا۔ واقعہ کے دوران وہاں موجود کچھ خواتین نے بھی نوجوان پر حملہ بھی کیا۔ نوجوان اپنا دفاع کرتا رہا اور بچہ چوری کے الزام کی تردید کرتا رہا لیکن ہجوم نے ایک نہ سنی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ رنیا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوجوان کو ہجوم سے چھڑا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس اسے تھانے لے گئی، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔نوجوان لچھو کمار ہے جو سودے گاو¿ں کاہی رہنے والا ہے اور ٹرک میں خلاصی کا کام کرتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کسی بچہ چوری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نشے کی حالت میں تھا جس کی وجہ سے انہیں شک ہوا اور افواہیں پھیل گئیں۔

حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان کا علاج کر وایا گیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تھانہ انچارج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ اگر انہیں کسی پر شک ہو تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ افواہوں کی بنیاد پر کسی پر حملہ کرنا قانونی جرم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande