قانونی بیداری اور سماجی مسائل پر فکری نشست کے ساتھ افطار اجتماع کا انعقاد
لیگل کنیکٹ دہلی، آئی جے ایم اے اور سید حامد فاو ¿نڈیشن کے اشتراک سے وکلا، ماہرینِ قانون اور سماجی کارکنان کی شرکتنئی دہلی،06مارچ(ہ س)۔ لیگل کنیکٹ دہلی (LCD) نے آئی جے ایم اے (IJMA) اور سید حامد فاو ¿نڈیشن (SHF) کے اشتراک سے دہلی میں ایک بامقصد افطا
قانونی بیداری اور سماجی مسائل پر فکری نشست کے ساتھ افطار اجتماع کا انعقاد


لیگل کنیکٹ دہلی، آئی جے ایم اے اور سید حامد فاو ¿نڈیشن کے اشتراک سے وکلا، ماہرینِ قانون اور سماجی کارکنان کی شرکتنئی دہلی،06مارچ(ہ س)۔ لیگل کنیکٹ دہلی (LCD) نے آئی جے ایم اے (IJMA) اور سید حامد فاو ¿نڈیشن (SHF) کے اشتراک سے دہلی میں ایک بامقصد افطار اجتماع اور فکری نشست کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں وکلا، ایڈوکیٹس، قانون کے طلبہ، ماہرینِ قانون، اساتذہ اور سماجی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی اور قانونی مسائل کے مختلف پہلوو ¿ں پر سنجیدہ گفتگو کی گئی اور معاشرے میں قانونی بیداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پروگرام کا آغاز ایڈووکیٹ طارق فاروقی کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محفل صرف افطار کا موقع نہیں بلکہ موجودہ عالمی اور ملکی حالات پر غور و فکر کرنے اور سماج میں مثبت کردار ادا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اسلم احمد جمال نے اپنے خطاب میں پسماندہ اور محروم طبقات کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بہت سے لوگ انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اس لیے ایسے پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے جو ضرورت مندوں کی رہنمائی اور مدد کر سکیں۔لیگل کنیکٹ دہلی کے کوآرڈینیٹر اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ محمد زاہد فلاحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کا قانونی نظام مضبوط اور جامع ہے، تاہم اس کے صحیح اور مو ¿ثر نفاذ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیگل کنیکٹ دہلی سماج میں قانونی بیداری پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں فوجداری قوانین، عائلی قوانین، وقف قوانین اور مسلم پرسنل لا کے موضوعات پر مختلف آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی کے مختلف اضلاع میں وقف املاک کے تحفظ اور رجسٹریشن کے حوالے سے چھ عوامی بیداری پروگرام منعقد کیے گئے جن سے کمیٹیوں، ٹرسٹوں، مساجد اور مدارس کے 200 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا۔ اس کے علاوہ وقف قوانین اور مسلم پرسنل لا کے موضوع پر ایک ہفتہ کے دو سرٹیفکیٹ کورسز بھی منعقد کیے گئے جن سے 600 سے زائد افراد مستفید ہوئے۔اس موقع پر مسلم پرسنل لا کے سرٹیفکیٹ کورس میں لیکچر دینے والے ممتاز مہمان مقررین کو اعزازی مومنٹو بھی پیش کیے گئے اور ان کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بعد ازاں جماعت اسلامی ہند دہلی زون کے امیر حلقہ سلیم اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے بعض علاقوں خصوصاً اوکھلا میں تعلیمی اور سماجی چیلنجز کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند دہلی زون کی جانب سے اوکھلا کے تقریباً 2700 خاندانوں کا سروے کیا گیا ہے جس کی رپورٹ نہایت تشویشناک ہے اور اس صورتحال کے حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔پروگرام میں ایڈووکیٹ جلیل الجعفری نے بھی خطاب کیا اور شرکائ کو سماجی ذمہ داری کا احساس دلایا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر صاحبِ استطاعت فرد کم از کم ایک طالب علم کی تعلیم کی ذمہ داری لے تاکہ تعلیم کے میدان میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لائی جا سکے۔ آخر میں جماعت اسلامی ہند دہلی زون کے سیکریٹری زاہد حسین نے اظہار تشکر پیش کیا اور تمام مہمانوں، مقررین اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande