
شملہ، 6 مارچ (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں آنے والے دنوں میں موسم میں ہلکی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق، ریاست کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور اونچائی والے علاقوں میں برفباری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔تاہم،فی الحال موسم کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اگلے سات دنوں کی پیشگوئی میںموسم زیادہ تر خشک رہنے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار کچھ مقامات پرہلکی بارش کے اشارے دیئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،آج 6 مارچ کو ریاست میں موسم خشک رہے گا، اس کے بعد 7 مارچ کو بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد 8 مارچ کو موسم ایک بار پھر صاف رہنے کا امکان ہے، جب کہ 9 اور 10 مارچ کو ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 11 اور 12 مارچ کو بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران اونچائی والے علاقوں میںہلکی برف باری بھی ہو سکتی ہے ، لیکن کسی بھی طرح کی بارش یا برفباری کی وارننگ فی الحال جاری نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،مغربی ہندوستان میں سب ٹراپیکل ویسٹرلی جیٹ اسٹریم شمال فعال ہے اور اس کی ہوا کی رفتار تقریباً 115 ناٹ تک درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں اور اس سے ملحقہ پاکستان کے علاقے کے اوپر بھی بالائی سطح پر سائیکلون سرکولیشن موجود ہے۔ وسطی پاکستان میں بھی بالائی سطح کا سائیکلونک سرکولیشن موجود ہے۔ اس کے علاوہ ، درمیانی درجے کی ہواو¿ں کے ساتھ ایک ویسٹرن ڈسٹربنس بھی سرگرم ہے۔ اس اثر کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ہماچل میں موسم میں ہلکی سی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔
فی الحال، ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم خشک ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہیں بھی بارش یا برفباری درج نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، ریاست میں اس موسم سرما میں معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔ جنوری کے آخری ہفتے میں ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش اور برف باری ہوئی، لیکن اس کے بعد سے کوئی بڑاویسٹرن ڈسٹربنس فعال نہیں ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فروری اور مارچ کے شروع میں ریاست میں بارش اور برف باری کا دور کمزور ہو رہا ہے۔
خشک موسم کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج بڑھ رہا ہے اور دن کے وقت ہلی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت اونا ضلع کے نیری میں 34.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح 8:30 بجے تک شملہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سندر نگر میں 11.1 ڈگری سیلسیس، بھونتر میں 10.1 ڈگری سیلسیس، کلپا میں 7.5 ڈگری سیلسیس اور دھرم شالہ میں 12.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ اونا میں کم از کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سیلسیس، ناہن میں 13.4 ڈگری سیلسیس اور پالم پور میں 15.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سولن میں درجہ حرارت 11.2 ڈگری، منالی میں 8.8 ڈگری اور کانگڑا میں 14.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی میں درجہ حرارت 11.6 ڈگری، بلاسپور میں 13.0 ڈگری اور جبڑ ہٹی میں 17.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جبکہ سیو باغ میں 9.5 ڈگری، برٹھیں میں 10.5 ڈگری، کسولی میں 17.5 ڈگری اور پاونٹا صاحب میں 14.0 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
سراہن میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سیلسیس، ڈیہرا گوپی پور میں 18.0 ڈگری سیلسیس، تابو میں 2.3 ڈگری سیلسیس اور نیری میں 18.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال ریاست میں موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ چند روز تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد