
نئی دہلی، 06 مارچ (ہ س): کانگریس نے روسی تیل خریدنے کے لئے ہندوستانی ریفائنریوں کو 30 دن کی عارضی چھوٹ دینے سے متعلق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیان کی مذمت کی ہے۔
کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ اور اسرائیل کے دباو¿ میں کام کر رہے ہیں اور حکومت کی خارجہ پالیسی اب آزاد نہیں ہے۔ بھارت کو امریکا سے روس سے 30 دن کے لیے تیل خریدنے کی اجازت مل گئی ہے۔
کھیڑا نے کہا کہ جب روس ہندوستان کو تیل فراہم کرنے کے لیے تیار تھا تو مودی سرکار نے کوئی کارروائی نہیں کی لیکن امریکی منظوری ملنے کے بعد ہی حکومت نے کارروائی کی۔ امریکہ نے ہندوستان کو ایک چھوٹ دی ہے، یہ چھوٹ عام طور پر صرف اس صورت میں دی جاتی ہے جہاں پابندیاں عائد ہوں۔ تجارتی معاہدے پر ابھی دستخط بھی نہیں ہوئے لیکن حکومت پہلے ہی امریکی شرائط کے سامنے جھک چکی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی