آسام کے وزیر اعلیٰ نے سکھوئی حادثے میں دو پائلٹوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا
گوہاٹی، 06 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے آج کاربی انگلونگ ضلع میں سکھوئی-30ایم کے آئی لڑاکا طیارے کے حادثے میں ہندوستانی فضائیہ کے دو پائلٹوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔یہ طیارہ جو معمول کے تربیتی مشن پر تھا، کل رات جورہ
آسام کے وزیر اعلیٰ نے سکھوئی حادثے میں دو پائلٹوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا


گوہاٹی، 06 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے آج کاربی انگلونگ ضلع میں سکھوئی-30ایم کے آئی لڑاکا طیارے کے حادثے میں ہندوستانی فضائیہ کے دو پائلٹوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔یہ طیارہ جو معمول کے تربیتی مشن پر تھا، کل رات جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور ضلع کے چوکی ہولا علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاں اس نے ٹیک آف کیا تھا۔طیارے میں سوار دونوں پائلٹ سکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پورویش درگاکر کی موت ہو گئی۔

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اس المناک واقعہ پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا،انتہائی افسوسناک خبر! ڈاکٹر سرما کاربی انگلونگ میں سکھوئی-30ایم کے آئی کے المناک حادثے سے بہت غمزدہ ہیں، جس میں اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پورویش درگاکر کی جانیں گئیں۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔دریں اثنا، فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ فضائیہ نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی ٹیموں نے مقامی حکام کی مدد سے علاقے میں تلاشی اور بچاو¿ آپریشن کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande