
تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما مہاراشٹر کے گورنر مقررممبئی ، 06 مارچ (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما جشنو دیو ورما کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ورما تلنگانہ کے گورنر کے عہدے سے منتقل ہو کر ممبئی راج بھون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، تاہم انہوں نے ابھی اس عہدے کا حلف نہیں لیا ہے۔جشنو دیو ورما 15 اگست 1957 کو تریپورہ کے اگرتلہ میں پیدا ہوئے اور ریاست کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مہاراجہ بیر بکرم کشور مانیکیہ بہادر کے بھتیجے ہیں اور پردیوت بکرم مانیکیہ دیب برما کے چچا بھی ہیں۔ اداکارائیں رائما سین اور ریا سین بھی ان کے خاندانی رشتہ داروں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے والد رامندر کشور دیب برما مہاراجہ کے فوجی سکریٹری اور ہوم سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے کلکتہ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا۔ ان کی اہلیہ سدھا دیب برما ہیں جبکہ ان کے دو بیٹے پرتیک کشور دیو ورما اور جے بنت کشور دیو ورما ہیں۔صدر دروپدی مرمو کے نئے فیصلے کے تحت جشنو دیو ورما اب مہاراشٹر کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور اچاریہ دیوورت کی جگہ لیں گے جو ستمبر 2025 سے ریاست کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے