اے ڈی سی جموں نے جے کے ایس ایس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا
اے ڈی سی جموں نے جے کے ایس ایس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا جموں، 06 مارچ (ہ س)ضلع جموں کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسویا جموال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویدو شیکھر کے ہمراہ محکمہ جنگلی حیات کے محافظ کے عہدے کے لیے ہونے وا
Exam


اے ڈی سی جموں نے جے کے ایس ایس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں، 06 مارچ (ہ س)ضلع جموں کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسویا جموال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویدو شیکھر کے ہمراہ محکمہ جنگلی حیات کے محافظ کے عہدے کے لیے ہونے والے تحریری امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی۔ یہ امتحان جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق امتحان 8 مارچ کو دوپہر بارہ بجے سے دو بجے تک منعقد ہوگا۔ ضلع کے 122 مقامات پر قائم 131 امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر 47 ہزار 157 امیدواروں کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔ اجلاس کے دوران امتحان کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے انتظامی اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ امتحان کے لیے 131 سپرنٹنڈنٹس، 122 مجسٹریٹس، 131 نگران افسران اور 3 ہزار 930 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے علاقائی ٹرانسپورٹ افسر جموں کو امتحانی مواد کی محفوظ ترسیل کے لیے 125 گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس حکام کو مناسب حفاظتی انتظامات یقینی بنانے، خواتین اہلکاروں کی تعیناتی اور امیدواروں کی تلاشی کے لیے دھاتی جانچ کے آلات کے استعمال کی ہدایت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے اطراف مقررہ اوقات کے دوران بی این ایس ایس 163 کے تحت پابندیاں نافذ رہیں گی۔

مزید ٹریفک پولیس کو امتحان کے دن ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ذمہ داری دی گئی، جبکہ بجلی اور آبی وسائل کے محکموں کو تمام مراکز پر بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر انسویا جموال نے متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امتحان کو منصفانہ، شفاف اور پُرامن ماحول میں منعقد کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں علاقائی ٹرانسپورٹ افسر، تحصیلداروں اور ضلع کے مختلف افسران نے بھی شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande