نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن کرناٹک کے بیلگاوی پہنچ گئے
بیلگام، 5 مارچ (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جمعرات کو کرناٹک کے بیلگاوی پہنچے۔ بیلگاوی ہوائی اڈے پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، تعمیرات عامہ کے وزیر ستیش جارکی ہولی اور دیگر عوامی نمائندوں اور سینئر عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقب

VP CP

بیلگام، 5 مارچ (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن جمعرات کو کرناٹک کے بیلگاوی پہنچے۔ بیلگاوی ہوائی اڈے پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، تعمیرات عامہ کے وزیر ستیش جارکی ہولی اور دیگر عوامی نمائندوں اور سینئر عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نائب صدر جمہوریہ بیلگاوی ضلع کے یدور میں سری ویربھدریشور مندر میں راجگوپورہ، کلاسروہن اور مہاکمبھابھیشیکم فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ مذہبی تہوار نئے راجگوپورہ کی تعمیر اور مندر کی بحالی کے کاموں کی تکمیل کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

سیکورٹی وجوہات کی بناءپر بیلگاوی شہر اور یدور کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر عارضی ٹریفک میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande