وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت این ڈی اے کے امیدواروں نے راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا
پٹنہ، 5 مارچ (ہ س)۔ بہار کی سیاست جمعرات کے روز اس وقت گرم رہی جب وزیر اعلی نتیش کمار سمیت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے
وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت این ڈی اے کے امیدواروں نے راجیہ سبھا کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا


پٹنہ، 5 مارچ (ہ س)۔ بہار کی سیاست جمعرات کے روز اس وقت گرم رہی جب وزیر اعلی نتیش کمار سمیت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نتن نوین اور رام ناتھ ٹھاکراور راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے اوپیندر کشواہا اور شیویش کمار نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیے۔تمام امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی بہار قانون ساز اسمبلی کمپلیکس میں قانون ساز اسمبلی کے دفتر سیل میں سکریٹری کی موجودگی میں جمع کرائے ہیں۔ پرچہ نامزدگی جمع کرانے کے دوران سیاسی ماحول کافی متحرک تھا، جس میں اتحاد کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کے ساتھ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ قائدین نے امیدواروں کو مبارکباد دی اور راجیہ سبھا انتخابات میں ان کی جیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔جنتا دل یونائیٹڈ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ نتیش کمار کے وسیع سیاسی تجربہ اور انتظامی صلاحیتوں سے پارلیمنٹ میں بہار اور ملک کو فائدہ ہوگا۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی بہار میں راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تمام جماعتیں اب اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں راجیہ سبھا انتخابات کو لے کر بہار کی سیاست میں مزید ہلچل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande