سری لنکا نے ڈوبتے ہوئے ایرانی جہاز سے ملاحوں کو بچا یا
کولمبو،04مارچ(ہ س)۔وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیرتھ نے کہا کہ سری لنکا نے ایرانی فریگیٹ آئرس دینا پر سوار 30 ملاحوں کو بچا لیا جو بدھ کو جزیرے کے علاقائی پانیوں سے بالکل باہر ڈوب رہا تھا۔جہاز میں خرابی کی وجہ سے متعلق کوئی فوری معلومات دستیاب نہیں تھیں لیک
سری لنکا نے ڈوبتے ہوئے ایرانی جہاز سے ملاحوں کو بچا یا


کولمبو،04مارچ(ہ س)۔وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیرتھ نے کہا کہ سری لنکا نے ایرانی فریگیٹ آئرس دینا پر سوار 30 ملاحوں کو بچا لیا جو بدھ کو جزیرے کے علاقائی پانیوں سے بالکل باہر ڈوب رہا تھا۔جہاز میں خرابی کی وجہ سے متعلق کوئی فوری معلومات دستیاب نہیں تھیں لیکن ہیرتھ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ زخمی ملاحوں کو جزیرے کے جنوب میں واقع ایک ہسپتال لے جایا گیا۔عملے کے 180 ارکان پر مشتمل فریگیٹ نے علی الصبح مدد کے لیے کال جاری کی تھی۔

ہیرتھ نے کہا کہ سری لنکا کی بحریہ کے دو جہاز اور ایک طیارہ امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دیے گئے تھے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایرانی جنگی جہاز کے ڈوبنے کی وجہ کیا تھی۔اپوزیشن کے ایک قانون ساز نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا جہاز پر بمباری ایران کے خلاف جاری امریکی-اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں کی گئی تھی لیکن حکومت کا کوئی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔بحریہ کے ترجمان بدھیکا سمپتھ نے کہا کہ ان کی کارروائی سری لنکا کی بحری ذمہ داریوں کے مطابق تھی۔سمپتھ نے اے ایف پی کو بتایا، ہم نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت مدد کی کال کا جواب دیا کیونکہ یہ بحرِ ہند میں ہمارے تلاش اور بچاو¿ کے علاقے میں آتا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت سے 115 کلومیٹر (70 میل) جنوب میں واقع گال کا مرکزی ہسپتال انخلا کردہ ملاحوں کے لیے الرٹ پر رکھا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande