رمضان میں حیدرآباد کے بازاروں میں عطریات کی خریداری میں نمایاں اضافہ
حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)۔ماہِ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی شہرحیدرآباد کے بازاروں میں عطریات اور خوشبوئوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صدیوں سے اپنی تہذ یبی روایا ت اور مخصوص خوشبوؤں کے لیے مشہور اس شہر میں رمضان کے دوران عط
رمضان میں حیدرآباد کے بازاروں میں عطریات کی خریداری  میں نمایاں اضافہ


حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)۔ماہِ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی شہرحیدرآباد کے بازاروں میں عطریات اور خوشبوئوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صدیوں سے اپنی تہذ یبی روایا ت اور مخصوص خوشبوؤں کے لیے مشہور اس شہر میں رمضان کے دوران عطر کا استعمال خاص اہمیت رکھتا ہے،جس کے باعث دکانوں اور عارضی اسٹالوں پر خریداروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً مساجد اور مصروف بازاروں کے اطراف عطریات کی دکانیں سجی ہوئی نظر آتی ہیں۔ نماز کے لیے آنے والے مصلی اور دیگر افراد ان دکانوں سے عطر خرید کر اپنے کپڑوں پر لگاتے ہیں اور اس کی مختلف اقسام اور خصوصیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرتے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق رمضان کے مہینے میں پھولوں سے تیار کردہ عطر، صندل کی لکڑی کے تیل سے کشیدہ خوشبوئیں، مشک، عنبر اور مجموعہ جیسی روایتی خوشبویات کی مانگ میں خا صا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ خوشبوئیں نہ صرف دیرپا ہوتی ہیں بلکہ روحانی سکون اور تازگی کا احساس بھی فراہم کرتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے رمضان میں ان کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔حیدرآباد کی کئی مشہور دکانیں ایسی بھی ہیں جہاں تقریباً 200 اقسام کی خوشبوئیں اور عطریات دستیاب ہیں۔ ان میں سے بعض دکانیں کئی نسلوں سے قائم ہیں اور ان کے مالکان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں خریداروں کی تعداد عام دنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو جاتی ہے۔ بازاروں کے علاوہ شہر کی اہم عید گاہوں اور بڑی مساجد کے قریب بھی عطر کی عارضی دکانیں لگائی جاتی ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ یہ دکانیں عید کے دنوں میں بھی لگائی جاتی ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ خوشبوئیں خریدتے ہیں۔قیمتوں کے حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ عطر کی ایک چھوٹی شیشی تقریباً 100 روپے سے شروع ہوتی ہے جس کی خوشبو کئی دنوں تک برقرار رہتی ہے۔ اس کے علاوہ مہنگے اور خصوصی برانڈ کے عطریات بھی دستیاب ہیں جنہیں خوشبو کے شوقین افراد ترجیح دیتے ہیں۔ دکا نداروں کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لوگ نہ صرف عبادات کے لیے بلکہ روزمرہ استعمال کے لیے بھی عطر خرید تے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں حیدرآباد میں عطریات کی فروخت میں ہر سال نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے،جو شہر کی قدیم روایت اور ثقافتی پہچان کا حصہ بھی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande