
حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)
۔نرمل ضلع پولیس آفس میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی سرپرستی میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس افسران اور عملے نے ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔ ضلع ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر رنگوں کے چھڑ کاؤ کر کے تہوار خوشی سے منایا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہولی کا تہوار جو کہ باہمی دوستی اور اتحاد کی علامت ہے، کومحفوظ طریقے سے اور باہمی احترام کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔ ضلع کے عوام، پولیس افسران اور عملے کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ معاشرے میں بھائی چارہ، خوشی اور اتحاد مزید بڑھے۔ ہولی کی ان تقریبات میں ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی اوپیندر ریڈی، بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا آئی پی ایس، نرمل اے ایس پی سائی کرن آئی پی ایس، انسپکٹرز، آر آئیز، ایس آئی، آر ایس آئی اور عملہ موجود تھا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق