وزیراعظم نےفن لینڈ کے صدر کا خیر مقدم کیا، کہادوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے
نئی دہلی، 4 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو فن لینڈ کے صدر الیگزینڈرا سٹب کا خیرمقدم کیا، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اسٹب کے دورے سے ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان باہمی تعلقات مزید
وزیراعظم نےفن لینڈ کے صدر کا خیر مقدم کیا، کہادوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے


نئی دہلی، 4 مارچ (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو فن لینڈ کے صدر الیگزینڈرا سٹب کا خیرمقدم کیا، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اسٹب کے دورے سے ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب آج صبح نئی دہلی پہنچے۔ صدر اسٹب کا ہوائی اڈے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے وی سنگھ نے رسمی استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور فن لینڈ کے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔ مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا، صدر الیگزینڈر اسٹب، ہندوستان میں خوش آمدید۔ میں آپ سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں کہ آپ کا دورہ ہندوستان اور فن لینڈ کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ میں کل ہماری ملاقات اور رائسینا ڈائیلاگ 2026 میں آپ کے کلیدی خطاب کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔ مودی نے یہ تبصرہ صدر اسٹب کی پوسٹ کے جواب میں کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔

اس سے قبل صدر اسٹب نے ایکس پوسٹ پر لکھا تھا، میں ہندوستانی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ دیگر اہم رہنماو¿ں سے ملاقات کروں گا۔ اس دورے سے ہندوستان اور فن لینڈ کے تعلقات بشمول تجارت مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر اسٹپ رائسینا ڈائیلاگ2026 میں مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر بھی ہوں گے۔ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande