سابق رکن پارلیمنٹ اور معمرصحافی ایچ کے دعا کا انتقال، 5 مارچ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی
نئی دہلی، 4 مارچ (ہ س)۔ معمر صحافی، راجیہ سبھا کے سابق رکن اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ہری کرشنا دعا کا آج سہ پہر نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ دعا نے ڈنمارک میں ہندوستان کے سفیر اور کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں
سابق رکن پارلیمنٹ اور معمرصحافی ایچ کے دعا کا انتقال، 5 مارچ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی


نئی دہلی، 4 مارچ (ہ س)۔ معمر صحافی، راجیہ سبھا کے سابق رکن اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ہری کرشنا دعا کا آج سہ پہر نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ دعا نے ڈنمارک میں ہندوستان کے سفیر اور کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وہ 1987 سے 1994 تک ہندوستان ٹائمز کے ایڈیٹر، 1994 سے 1996 تک دی انڈین ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر اور 2003 سے 2009 تک دی ٹریبیون کے ایڈیٹر رہے۔ ان کی آخری رسومات 5 مارچ کو دوپہر 12 بجے لودھی روڈ کریمیٹوریئم میں ادا کی جائے گی۔ دعا 2009 سے 2015 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ وہ 2001 سے 2003 تک ڈنمارک میں ہندوستان کے سفیر رہے۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور ایچ ڈی دیوے گوڑا کے میڈیا مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے انھیں 2008 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande