سیتامڑھی میں دردناک حادثہ ، دو خاندانوں کے چار افراد کی المناک موت
سیتامڑھی میں دردناک حادثہ ، دو خاندانوں کے چار افراد کی المناک موتسیتامڑھی،04مارچ(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں ہولی کی خوشی اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب دو خاندانوں کے چار افراد کے ایک ساتھ موت ہو گئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب بیت الخلاکی ٹنکی می
سیتامڑھی میں دو خاندانوں کے چار افراد کی المناک موت


سیتامڑھی میں دردناک حادثہ ، دو خاندانوں کے چار افراد کی المناک موتسیتامڑھی،04مارچ(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں ہولی کی خوشی اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب دو خاندانوں کے چار افراد کے ایک ساتھ موت ہو گئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب بیت الخلاکی ٹنکی میں ایک شخص گر گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں 4لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ واقعہ بوکھرا بلاک کے کرہر میں پیش آیا۔ جہاں بیت الخلا کی ٹنکی میں دم گھٹنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا۔بوکھرا تھانہ علاقہ کے کرہر پنچایت کے وارڈ نمبر 13 میں بدھ کی رات یہ واقعہ پیش آیا۔ بیت الخلا کی ٹنکی کے اندر زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے سات لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔ گاؤں والوں کی فوری کارروائی سے سبھی کو ٹنکی سے باہر نکالا گیا اور فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد چار لوگوں کی حالت نازک پائی گئی اور انہیں صدر اسپتال سیتامڑھی ریفر کر دیا گیا۔جہاں علاج کے دوران باپ ۔ بیٹا سمیت چارلوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت 40سالہ راجیو سہنی ولد لالو سہنی ، 30 سالہ رام بابو ، 26 سالہ ونے سہنی ولد رام بابواور متوفی راجیو سہنی کے 12 سالہ بیٹے کرشن کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام متوفی کرہر پنچایت کے وارڈ نمبر12 رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ کر جانچ میں مصروف ہے۔وہیں کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹینک کے اندر غیر قانونی شراب بنانے کا کام کیا جاتا تھا۔ جس سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا۔حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر بیت الخلا ٹنکی یا بند جگہوں میں داخل نہ ہوں کیونکہ ایسی جگہوں پر زہریلی گیس کا خطرہ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande