ایل جی اور وزیر اعلیٰ نے عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی
ایل جی اور وزیر اعلیٰ نے عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی جموں، 04 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا اور وزیر اعلی عمر عبداللہ نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا ک
Lg


ایل جی اور وزیر اعلیٰ نے عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی

جموں، 04 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہا اور وزیر اعلی عمر عبداللہ نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی خوشیوں اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار معاشرے میں مسرت اور خوشحالی کو فروغ دے گا اور شہریوں کے درمیان ہم آہنگی کے جذبے کو مضبوط کرے گا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے پیغام میں ہولی کو باہمی اتحاد، خوشی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار علاقہ بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں مستقل امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور یقین ظاہر کیا کہ یہ تہوار سب کے لیے نئی امید اور خوشیوں کا پیغام لائے گا۔

ادھر سریندر کمار چودھری نے بھی عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار گہری مذہبی اور ثقافتی اہمیت کا حامل ہے اور تمام مذاہب و طبقات کے لوگ جوش و خروش کے ساتھ اسے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہمیشہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کی مثال رہا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، جو اتحاد و یگانگت کے جذبے کو مزید تقویت دیتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande