موسی ندی کی صفائی کے نام پر مکانات کا انہدام ۔ پدیاترا میں کے ٹی آر کی مذمت
حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی جانب سے موسیٰ ندی کی صفائی کے نام پر غریبوں کے مکانات منہدم کرنے کی کوششوں کے خلاف حیدر شاہ کوٹ اور کے کے نگر کے متاثرین نے موسیٰ ڈانڈی مارچ کے عنوان سے ایک بڑی پد یاترا نکالی۔ احتجاجی مظ
موسی ندی کی صفائی کے نام پر مکانات کا انہدام ۔ پدیاترا میں کے ٹی آر کی مزمت


حیدرآباد، 04 مارچ (ہ س)۔

تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی جانب سے موسیٰ ندی کی صفائی کے نام پر غریبوں کے مکانات منہدم کرنے کی کوششوں کے خلاف حیدر شاہ کوٹ اور کے کے نگر کے متاثرین نے موسیٰ ڈانڈی مارچ کے عنوان سے ایک بڑی پد یاترا نکالی۔ احتجاجی مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے جابرانہ اقدامات کی سخت مذمت کی ۔

اس احتجاجی مارچ میں بی آرایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور راجیو گروہا کلپا کے متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں مکمل بھروسہ دلایا ۔ کے ٹی آر نے حکومت کو سخت انتباہ دیا اورکہا کہ وہ 16 تاریخ سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں موسیٰ ندی کے متاثرین کی آواز اٹھائیں گے اور حکومت سے جواب طلب کریں گے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ ایک بھی گھر منہدم نہ ہو سکے۔

کے ٹی آر نے خبردار کیا کہ آج ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں اگر ہم خاموش رہے تو کل کانگریس حکومت دوسروں کے گھروں پر بھی بلڈوزر چلائے گی۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ضدی روش ترک کرے کیونکہ موسیٰ ندی کے کنارے رہنے والے خاندان اس وقت خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غریبوں کومشکل میں ڈال کر ندی کی صفائی کرنا سراسر ناانصافی ہے اور بی آر ایس ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہے گی۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande