راجوری میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل وحرکت پر فوج نے فائرنگ کی
راجوری میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل وحرکت پر فوج نے فائرنگ کی جموں، 04 مارچ (ہ س)۔ ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب ترکُنڈی فارورڈ پوسٹ کے علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد فوج نے فائرنگ کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صبح
LoC


راجوری میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل وحرکت پر فوج نے فائرنگ کی

جموں، 04 مارچ (ہ س)۔ ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب ترکُنڈی فارورڈ پوسٹ کے علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد فوج نے فائرنگ کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے چار بجے لائن آف کنٹرول کی نگرانی پر تعینات فوجی جوانوں نے باڑ کے قریب چند افراد کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد فوج نے مشتبہ مقام کی جانب فائرنگ کی اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande