فلوریڈا ایئرپورٹ اب ٹرمپ کے نام سے منسوب
واشنگٹن،31مارچ(ہ س)۔ گورنر فلوریڈا رون ڈیسنٹس نے پام بیچ بین الاقوامی ایئرپورٹ کو صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نیا نام دینے کے لیے پیر کو ایک بل پر دستخط کیے ہیں۔ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے
فلوریڈا ایئرپورٹ اب ٹرمپ کے نام سے منسوب


واشنگٹن،31مارچ(ہ س)۔

گورنر فلوریڈا رون ڈیسنٹس نے پام بیچ بین الاقوامی ایئرپورٹ کو صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نیا نام دینے کے لیے پیر کو ایک بل پر دستخط کیے ہیں۔ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے دستخط کے ساتھ ساتھ حقوق کے معاہدوں کی تکمیل ضروری ہے۔ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک مقامی مسئلہ ہے اور ایف اے اے اس کے نام کی تبدیلی منظور نہیں کرتا۔ تاہم اسے نیویگیشنل چارٹس اور ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کچھ انتظامی امور مکمل کرنا ہوں گے۔ایئرپورٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے مار-اے-لاگو ریزورٹ سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر ہے۔

جنوری 2025 میں وائٹ ہاو¿س واپسی کے بعد سے ٹرمپ نے عوامی اداروں کو اپنا نام دینے کی کوشش کی ہے مثلاً انہوں نے واشنگٹن میں جان ایف کینیڈی سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں اپنا نام شامل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande