
مکامہ ایم ایل اے اننت سنگھ کے گاؤں میں فائرنگ
پٹنہ، 30 مارچ (ہ س)۔ بہار میںجرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یکے بعد دیگرے بڑی وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ جیسے ہی پولیس ایک معاملے کا انکشاف کرتی ہے، کوئی نہ کوئی نیا معاملہ سامنے آ جاتا ہے۔ اب باڑھ سب ڈویژن علاقہ کے ندواں گاؤں میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ باہوبلی لیڈر اور مکامہ ایم ایل اے اننت سنگھ کا آبائی گاؤں بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدمعاشوں نے اننت سنگھ کے آبائی گاؤں کے قریب فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ ندواں گاؤں میں پاور گرڈ کے قریب بدمعاشوں نے بلو یادو نامی نوجوان کو گولی مار دی۔ واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شدید زخمی بلو یادو کو فوری طور پر باڑھ سب ڈویژن اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی علاج کے بعد اس کی نازک حالت کے پیش نظر پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔
زخمی شخص بختیار پور کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بلو یادو سکسوہرا میں ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ بدمعاشوں نے فور وہیلر میں اس کا پیچھا کیا اور ندواں کے قریب گولی مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی پی او) اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپہ ماری شروع کر دیے ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan