
ستارا، 30 مارچ (ہ س)۔ ستارا ضلع کے کراد تعلقہ کے تساؤڈے ایم آئی ڈی سی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں پیر کی صبح آگ لگ گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئیں۔ واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔فائربریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق صبح کے وقت تساؤڈے ایم آئی ڈی سی میں قائم فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد تاخیر کیے بغیر کئی فائر بریگیڈ گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ موقع پر موجود عملہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ آگ بھڑکنے سے پہلے ہی وہاں کام کرنے والے مزدور محفوظ طریقے سے باہر نکل آئے تھے، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ویشالی کڈوکر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، تاہم اصل سبب کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر قریبی صنعتی یونٹس کو خالی کرا لیا گیا ہے اور واقعے کی جانچ جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے