وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ۔ مزید بارش کی پیش گوئی
سرینگر 30 مارچ (ہ س)آج آدھی رات سے جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران نہ رکنے والی تیز بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آدھی رات سے کل شام تک بیشتر علاقوں میں بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک تازہ دور متوقع ہے۔ شمالی کش
کشمیر میں تازہ برف باری کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بارش


سرینگر 30 مارچ (ہ س)آج آدھی رات سے جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران نہ رکنے والی تیز بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آدھی رات سے کل شام تک بیشتر علاقوں میں بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک تازہ دور متوقع ہے۔ شمالی کشمیر میں تھوڑی زیادہ سرگرمی کے ساتھ بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ دودھپرتی، سونمرگ اور گلمرگ میں برفباری کا امکان ہے۔ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ یکم اپریل سے موسم میں مجموعی طور پر بہتری متوقع ہے۔وہیں وادی کشمیر میں لگاتار بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ جنوبی کشمیر کے کولگام میں زبردست ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande