تمل ناڈو کے تاجر انتخابی جانچ سے ناراض، 2 لاکھ روپے تک نقد لے جانے کا مطالبہ، 31 مارچ سے احتجاج کی دھمکی
چنئی، 28 مارچ (ہ س)۔ تمل ناڈو میں تاجروں کی ایسو سی ایشنوں نے انتخابی معائنہ کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ تمل ناڈو ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر اے ایم وکرم راجا نے الزام عائد کیا کہ فلائنگ اسکواڈکے ذریعہ کئے گئ
TN-TRADERS-SEEK-PERMISSION-CASH-UP-TO-2-LAKH-AGITA


چنئی، 28 مارچ (ہ س)۔ تمل ناڈو میں تاجروں کی ایسو سی ایشنوں نے انتخابی معائنہ کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ تمل ناڈو ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر اے ایم وکرم راجا نے الزام عائد کیا کہ فلائنگ اسکواڈکے ذریعہ کئے گئے انتخابی معائنہ کے دوران تاجروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے کاروبار پر شدید اثر پڑ رہا ہے۔

نامکل میں تمل ناڈو ٹریڈرس فیڈریشن کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکرم راجا نے کہا کہ تاجروں کے پاس موجود نقدی کو درست دستاویزات ہونے کے باوجود ضبط کیا جا رہا ہے۔ اس سے نہ صرف ان کے روزمرہ کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ریاست کی معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے انتخابی کمیشن پر زور دیا کہ تاجروں کو ان کی کاروباری ضروریات کو دیکھتے ہوئے کم از کم 2 لاکھ روپے نقد لے جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ ایک طویل عرصے سے اٹھایا جا رہا ہے اور اس سے کاروباری کارروائیوں کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

وکرم راجا نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر جلد توجہ نہیں دی گئی تو وہ 31 مارچ سے احتجاج شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں چنئی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کا محاصرہ کیا جائے گا۔ اگر کوئی حل نہیں نکلا تو ضلع کلکٹر کے دفاتر کا گھیراو¿ کیا جائے گا اور بالآخر تمل ناڈو میں دکانیں بند کرکے ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔

کرور میں ایک حالیہ واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تاجروں کے لیے کسی سیاسی پارٹی کے خلاف شکایت کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریڈ یونین ہمیشہ غیر سیاسی رہتی ہیں اور ان کا مقصد کسی پارٹی کی حمایت یا مخالفت نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی اجتماعات میں ہونے والے حادثات کی ذمہ داری متعلقہ سیاسی جماعتوں پر عائد ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اس طرح کی تقریبات کی اجازت دیتے وقت عام لوگوں اور کاروباری مالکان کی حفاظت کو ترجیح دیں، تاکہ ان کی روزی روٹی متاثر نہ ہو۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande