
برفانی تودے کی زد میں آنے سے سری نگر۔لیہہ ہائی وے بند
سرینگر، 28 مارچ (ہ س)۔ برفانی تودے کی زد میں آنے والی سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ کو ہفتہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ حکام نے برف صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ زوجیلا پاس پر جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک اور متعدد گاڑیاں دب گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے اور برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو برفانی تودے کے ملبے سے صاف کرنے کے بعد ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف، لداخ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ لاپتہ شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir