مدھیہ پردیش میں 40 اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا الرٹ
بھوپال، 28 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے جا رہا ہے۔ 29 مارچ سے ریاست میں آندھی اور بارش کا مضبوط نظام سرگرم ہوگا، جس کا اثر قریب تین دنوں تک برقرار رہے گا۔ اس دوران بھوپال، اجین، گوالیار اور جبل پور سمیت تقریباً 40 اضلاع می
ایم پی موسم فائل فوٹو


بھوپال، 28 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے جا رہا ہے۔ 29 مارچ سے ریاست میں آندھی اور بارش کا مضبوط نظام سرگرم ہوگا، جس کا اثر قریب تین دنوں تک برقرار رہے گا۔ اس دوران بھوپال، اجین، گوالیار اور جبل پور سمیت تقریباً 40 اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس سسٹم کے دوران ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ حالانکہ 28 مارچ کو ریاست میں گرمی کا اثر برقرار رہے گا۔ نرمدا پورم میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے اور لُو جیسے حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ وہیں، جمعہ کو سائکلونک سرکولیشن اور ٹرف کے اثر سے گوالیار، چمبل، ریوا، ساگر اور جبل پور ڈویژن کے کئی اضلاع میں بادل چھائے رہے۔ تاہم یہ سسٹم آج ہفتہ کو کمزور ہو جائے گا، جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد 29 مارچ سے نیا سسٹم فعال ہوگا، جس کا اثر 30 اور 31 مارچ کو سب سے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ 31 مارچ تک بھوپال، اندور، اجین، گوالیار، چمبل اور ساگر ڈویژن کے قریب 40 اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ 29 مارچ کو ہلکی بوندا باندی کے آثار ہیں، جبکہ 30 اور 31 مارچ کو تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

نرمدا پورم میں مارچ کے دوران چوتھی بار لُو چلی ہے۔ مسلسل گرم ہواوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا۔ کھجوراہو میں 39.6 ڈگری سیلسیس، رتلام اور منڈلا میں 39.5 ڈگری، کھنڈوا میں 39.1 ڈگری، کھرگون میں 38.5 ڈگری، رائسین میں 38.4 ڈگری اور سیونی-ساگر میں 38.2 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کے اہم شہروں میں جبل پور سب سے گرم رہا، جہاں درجہ حرارت 38.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھوپال، اندور اور اجین میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ گوالیار میں 36.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

مارچ کے مہینے میں اب تک آندھی اور بارش کے دو دور آ چکے ہیں، جن میں 45 سے زائد اضلاع میں اثر دیکھا گیا اور 17 اضلاع میں اولے بھی گرے۔ اب تیسرا دور 29 مارچ سے شروع ہو کر 30 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ 27 مارچ کو بھی موسم میں تبدیلی دیکھی گئی تھی، لیکن اس کا اثر محدود رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande