ہزاری باغ میں رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد، ایک شخص کی موت
ہزاری باغ، 28 مارچ (ہ س)۔ جمعہ کی رات ضلع کے گدوکھر گاؤں میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑا تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔ واقعہ کے دوران، گدوکھر پنچایت مکھیا کے بھائی رام کمار ساو عرف راما ساو (40) پرچاقو سے حملہ کیا گیا۔ شدید زخ
ہزاری باغ میں رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد، ایک شخص کی موت


ہزاری باغ، 28 مارچ (ہ س)۔ جمعہ کی رات ضلع کے گدوکھر گاؤں میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑا تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔ واقعہ کے دوران، گدوکھر پنچایت مکھیا کے بھائی رام کمار ساو عرف راما ساو (40) پرچاقو سے حملہ کیا گیا۔ شدید زخمی ہونے کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں سوگ اور کشیدگی کا ماحول ہے۔ انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تھانیدار وید پرکاش پانڈے نے بتایا کہ فی الحال ملزمین کی شناخت کی جارہی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande