
اینٹی کرپشن بیورو نے پی ایچ ای محکمہ کے انجینئر کو 12,000 روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا
سرینگر، 28 مارچ (ہ س)۔ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ہفتہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے مکینیکل ایگزیکٹو انجینئر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں مبینہ طور پر 12,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ حکام نے بتایا ملزم کی شناخت منظور احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ کارروائی اس شکایت کے بعد کی گئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اہلکار نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ایگزیکٹو انجینئر کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ گرفتاری ایجنسی کی جانب سے سرکاری محکموں میں بدعنوانی کو روکنے اور عوامی خدمات میں جوابدہی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کے درمیان ہوئی ہے۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات اور شکایت کی نوعیت تحقیقات کے دوران سامنے آنے کی امید ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir