اسمبلی میں منشیات سے نجات (ڈی ایڈکشن) سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔ وزیر صحت
اسمبلی میں منشیات سے نجات (ڈی ایڈکشن) سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔ وزیر صحت جموں، 28 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ جاری بجٹ اجلاس کے دوران منشیات سے نجات (ڈی ایڈکشن) سے متعلق ایک بل پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Sakina itoo


اسمبلی میں منشیات سے نجات (ڈی ایڈکشن) سے متعلق ایک بل پیش کیا جائے گا۔ وزیر صحت

جموں، 28 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ جاری بجٹ اجلاس کے دوران منشیات سے نجات (ڈی ایڈکشن) سے متعلق ایک بل پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اراکین اسمبلی کے سوالات کے جواب میں وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے بتایا کہ بل تیار ہے اور اسے موجودہ اجلاس میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں پولیس کا کام منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، وہیں محکمہ صحت نشے کے عادی افراد کے علاج کا ذمہ دار ہے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ محکمہ داخلہ کو منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض علاقوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نجی ڈی ایڈکشن مراکز کو مریضوں سے من مانی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ اگر اس حوالے سے کوئی شکایت ہو تو اسے حکومت کے نوٹس میں لایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande