
پریاگ راج، 27 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے مانڈا تھانہ علاقے کے بامپور گھاٹ پر جمعہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران سات بچے دریائے گنگا میں ڈوب گئے۔ مقامی ماہی گیروں نے تین بچوں کو بچا لیا، جبکہ چار دیگر کو گہرے پانی میں بہا لیا گیا۔ ان میں سے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی دو کی تلاش جاری ہے۔
یمونا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چندر یادو نے بتایا کہ موہت (13) ولد دگ وجے، دیویانشو (16) ولد کملیش، امن (9) ولد کرشنا کمار، کنال (12) ولد انیل، نہال (10) ولد انیل، دیپک (17) ولد راجارام اور رشبھ (10) ولد کملیش بام پورکے رہائشی جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے گنگا ندی گھاٹ پر نہانے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے اچانک وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور تمام بچے ڈوبنے لگے۔
بچوں کے رونے کی آواز سن کر قریبی ماہی گیر جائے وقوعہ پر پہنچے اور موہت، دیویانشو اور امن کو بچایا۔ اس دوران کنال، نہال، دیپک اور رشبھ گنگا کے تیز بہاو¿ میں بہہ گئے۔ کافی کوشش کے بعد کنال اور دیپک کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ نہال اور رشبھ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی