
ممبئی ، 27 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی ترجمان نوناتھ بان نے 27 مارچ کو شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایندھن اور گیس کی مبینہ قلت کے نام پر عوام میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے راؤت اور اپوزیشن جان بوجھ کر عوام کے درمیان ایندھن اور گیس کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں لوگ غیر ضروری طور پر طویل قطاروں میں کھڑے ہو رہے ہیں۔
نوناتھ بان نے وضاحت کی کہ بھارتی جہازوں کو آبنائےہرمز کے ذریعے ایندھن لانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور ملک کے پاس تقریباً 2 ماہ کا ایندھن ذخیرہ موجود ہے، اس لیے کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور اپوزیشن کی مبینہ گمراہ کن باتوں سے متاثر نہ ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ گیس سلنڈر صارفین کو راحت دینے کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں مہایوتی حکومت نے راشن کارڈ ہولڈرز کو فی فرد 3 لیٹر مٹی کا تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے