
بھوپال، 27 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مغربی ایشیا میں ان دنوں ہونے والی بھاری اتھل پتھل کے درمیان حکومتِ ہندوستان کی جانب سے گھریلو کھپت کے لیے ڈیزل اور پیٹرول پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر کٹوتی اور ڈیزل کی برآمد پر 21.5 روپے فی لیٹر نیز ہوائی ایندھن (اے ٹی ایف) پر 29.5 روپے فی لیٹر ڈیوٹی عائد کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے حد اہم ہے۔ اس سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہندوستانی صارفین پر نہیں پڑے گا اور گھریلو کھپت کے لیے ان مصنوعات کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن