پی آر سی کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع، سرکاری ملازمین مایوس
حیدرآباد، 27 مارچ (ہ س)۔تلنگانہ میں سرکاری ملازمین ایک بار پھر مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ریاستی حکومت نے نئے پی آر سی (پے ریوژن کمیشن) کے اعلان میں تاخیر کرکے موجودہ پی آر سی کمیٹی کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق موجود
پی آر سی کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع، سرکاری ملازمین مایوس


حیدرآباد، 27 مارچ (ہ س)۔تلنگانہ میں سرکاری ملازمین ایک بار پھر مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ریاستی حکومت نے نئے پی آر سی (پے ریوژن کمیشن) کے اعلان میں تاخیر کرکے موجودہ پی آر سی کمیٹی کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پی آر سی کمیٹی کی میعاد 31 مارچ کو ختم ہونے والی تھی۔ تاہم حکومت نے اسے ستمبر کے آخر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ سے وہ سرکاری ملازمین جو طویل عرصہ سے نئے پی آر سی کا انتظار کر رہے تھے، شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک پی آر سی کی نئی رپورٹ حکومت کو پیش نہیں کی گئی حالانکہ ملازمین کی تنظیمیں بارہا حکومت کو درخواستیں دی ہیں کہ جلد نیا پی آر سی جاری کیا جائے۔ اس معاملہ پر حالیہ اسمبلی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا ۔ بی آر ایس لیڈر ہریش راؤ نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو کم سے کم اب پی آر سی رپورٹ حاصل کر کے واضح کرنا چاہئے کہ ملازمین کو نیا پی آر سی کب تک دیا جائیگا۔ یاد رہے کہ کانگریس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ اقتدار حاصل کرنے کے اندرون تین ماہ بعد نیا پی آر سی نافذ کیا جائیگا۔ تاہم حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہونے کے باوجود یہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوسکا۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد سوال ایک بار پھر اٹھنے لگا ہے کہ آیا ملازمین کو جلد نیا پی آر سی ملے گا یا مزید انتظار کرنا پڑیگا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande