پرائمری سینٹر میں آنکھوں کی مفت جانچ شروع، ایک لاکھ چشمے تقسیم کیے جائیں گے
پٹنہ، 27 مارچ(پی این ایس)۔پوری ریاست کے تمام 101 پرائمری سینٹر پر ایک ماہ تک آنکھوں کی مفت جانچ کی جائے گی۔ اس دوران ایک لاکھ چشمے تقسیم کیے جائیں گے۔ بہار میں آنکھوں کی بینائی کے مسائل سے نابینا پن پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے یہ پہل کی ہے
پرائمری سینٹر میں آنکھوں کی مفت جانچ شروع، ایک لاکھ چشمے تقسیم کیے جائیں گے


پٹنہ، 27 مارچ(پی این ایس)۔پوری ریاست کے تمام 101 پرائمری سینٹر پر ایک ماہ تک آنکھوں کی مفت جانچ کی جائے گی۔ اس دوران ایک لاکھ چشمے تقسیم کیے جائیں گے۔ بہار میں آنکھوں کی بینائی کے مسائل سے نابینا پن پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے یہ پہل کی ہے۔ یہ مہم تین مرحلوں میں چلائی جائے گی اور اس سے ہر عمر کے افراد مستفید ہوں گے۔

پہلے مرحلہ میں 23مارچ کو 22 بنیادی مراکزپر جانچ شروع کی گئی ہے اور ضرورت کے مطابق 883 افراد کی آنکھوں کی جانچ کی گئی اور 722 کو ضرورت کے مطابق چشمے متعین کیے گئے۔ چشمے تقسیم کا عمل جانچ ہو نے کے 15 دن بعد کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 30 مارچ کو 25 مراکز پر شروع ہوگا اور آخری مرحلہ باقی تمام بنیاد مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔ جانچ کا عمل ہر مرحلے میں ایک ماہ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ریاستی صحت کمیٹی میں درج ایجنسیوں کے ذریعے جانچ کی جائے گی۔ سماجی فلاح اور صحت کے محکموں کے مشترکہ زیر اہتمام ہونے والی جانچ کا آغاز گزشتہ پیر کو کیا گیا تھا۔

سماجی فلاح کے سکریٹری نے تمام 101 بنیادی مراکز کو ماہانہ کم از کم ایک ہزار چشمے تقسیم کرنے کا ہدف دیا ہے۔ غور طلب ہے ’سمچھ‘ کی جانب سے بنیاد مراکز کے توسط سے ’اجول درشٹی‘ منصوبہ پر عمل درآمد کیا جارہا ہیگ۔ مالی سال 2024-25 میں اب تک 89,695 چشمے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ٹول فری نمبر 18003456262* پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس مہم کو ہر ممکن حد تک وسیع پیمانے پر پہنچانے کے لیے’سمکچھ‘ نے ٹول فری نمبر 18003456262 جاری کیا ہے۔ بینائی سے محروم کوئی بھی شخص یا ان کے خاندان کے افراد قریبی بنیاد سنٹر اور کیمپ کی تاریخوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر کال کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande