وزیر اعلیٰ نے کابینہ کا اہم اجلاس جموں میں منعقد کیا
وزیر اعلیٰ نے کابینہ کا اہم اجلاس جموں میں منعقد کیا جموں، 27 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی شب یہاں کابینہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں اور حکمرانی سے مت
Cabinet


وزیر اعلیٰ نے کابینہ کا اہم اجلاس جموں میں منعقد کیا

جموں، 27 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی شب یہاں کابینہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں اور حکمرانی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ رواں ماہ میں منعقد ہونے والا دوسرا کابینہ اجلاس تھا، جس میں انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اہم فیصلوں کی راہ ہموار کی گئی۔

سرکاری بیان کے مطابق اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی رفتار بڑھانے، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور جموں و کشمیر میں ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، دیگر وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ چیف سیکرٹری اٹل ڈلو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande