غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس سخت کارروائی کرے: وزیراعلیٰ
۔وزیر اعلیٰ نے جنتا درشن کے دوران 200 لوگوں کے مسائل سنے، حل کی یقین دہانی کرائی گورکھپور، 27 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے گورکھپور دورے کے دوران مسلسل دوسرے دن جمعہ کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن کے دوران مختلف اضلاع
CM-JANTA-DARSHAN-GORAKHPUR


۔وزیر اعلیٰ نے جنتا درشن کے دوران 200 لوگوں کے مسائل سنے، حل کی یقین دہانی کرائی

گورکھپور، 27 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے گورکھپور دورے کے دوران مسلسل دوسرے دن جمعہ کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن کے دوران مختلف اضلاع کے آئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔ اس دوران بعض بااثر افراد کی طرف سے کمزور گروہوں کے خلاف دھمکیوں اور ڈرانے کی شکایات پروزیر اعلیٰ نے پولیس افسران سے دو ٹوک الفاظ میں کہا، ”غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے، اگر کوئی ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مدعی کو دھمکیاں دے رہا ہے تو اس کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔“

گورکھ ناتھ مندر کے مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر منعقدہ جنتا درشن کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریباً 200 لوگوں کی شکایات سنیں۔ انہوں نے ان کی درخواستیں متعلقہ حکام کے حوالے کیں اور ان کے فوری اور تسلی بخش حل کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ہر شخص کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سب کو بلا امتیاز انصاف ملے۔ عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں سے ہر اہل شخص مستفید ہو، ضرورت مندوں کا مناسب علاج کیا جائے اور زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا اور طاقتور لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عہدیداروں کو ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی یوگی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ہر متاثرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

جنتا درشن میں سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی مدد کی فریاد لے کر آئے لوگوں سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے کسی کا علاج نہیں روکا جائے گا۔اسپتال سے علاج کے لیے تخمینہ ملتے ہی حکومت فنڈز فراہم کرے گی۔ جنتا درشن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آنے والے بچوں کو وزیر اعلیٰ نے لاڈ پیار کیا اور انہیں چاکلیٹ کے ساتھ اپنا آشیرواد دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande