قانون اپنا کام کرتا ہے ،قانون کے ہاتھ لمبے ہوتےہیں ، کوئی نہیں بچتا : سنجے سراؤگی
پٹنہ، 25 مارچ (ہ س)۔دہلی ہائی کورٹ کے آرجے ڈی صدر اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کے لینڈ فار جاب معاملہ میں سی بی آئی کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنےکی درخواست کو خارج کئے جانے کے فیصلے کو لیکر بہار بی جےپی صدر سنجے سراؤگی نے کہا کہ قانون کے ہا
قانون اپنا کام کرتا ہے ،قانون کے ہاتھ لمبے ہوتےہیں ، کوئی نہیں بچتا : سنجے سراؤگی


پٹنہ، 25 مارچ (ہ س)۔دہلی ہائی کورٹ کے آرجے ڈی صدر اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کے لینڈ فار جاب معاملہ میں سی بی آئی کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنےکی درخواست کو خارج کئے جانے کے فیصلے کو لیکر بہار بی جےپی صدر سنجے سراؤگی نے کہا کہ قانون کے ہاتھ لمبے ہوتے ہیں۔

انہوں نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قانون اپنا کام کرتا ہے ۔ سنجے سراوگی نے کہا کہ بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو کچھ محسوس ہوا ہوگا اس لیے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت بدعنوانی اور گھوٹالہ میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی بالادستی ہے اس لیے گھوٹالے اور بد عنوانی کرنے والوں تک قانون ضرور پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ اور مرکز میں ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ اس لیے وہ قانون کی گرفت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے 15 سال کے جنگل راج کے دوران بے شمار گھوٹالے ہوئے، جس کے نتیجے میں ہزاروں کروڑ روپے لالو خاندان کے پاس گئے، جس سے بہار کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ گھوٹالے بھی اس وقت ہوئے جب لالو یادو ریلوے کے وزیر بنے، جس سے بہار کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بد عنوانی ہوئی ہے، عوام کا پیسہ لوٹا ہے تو سزا ملنی چاہیے۔ لالو یادو کو پہلے بھی بدعنوانی کے الزام میں سزا ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ پورا خاندان سیاست میں صرف اور صرف گھوٹالوں اور بے پناہ دولت کمانے کے لیے ملوث ہے۔ لالو یادو جہاں بھی رہے، انہوں نے سرکاری خزانے کو لوٹ کر دولت اکٹھی کی ہے۔ لالو یادو اس سے پہلے چارہ گھوٹالہ میں مجرم ٹھہرائے جا چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande