
اے ایم یو میں پھولوں کی دو روزہ سالانہ نمائش آج سے شروع ہوگی
علی گڑھ، 25 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے محکمہ لینڈ اینڈ گارڈنز کی جانب سے گلستانِ سید میں سالانہ پھولوں کی نمائش منعقد کی جارہی ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، ضلع مجسٹریٹ علی گڑھ جناب سنجیو رنجن، رجسٹرار اے ایم یو پروفیسر عاصم ظفر، اور ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر محمد اطہر انصاری کی موجودگی میں آج صبح 10بجے کریں گی۔ انعامات کی تقسیم 26 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی، جس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
تقریب میں مہمانانِ اعزازی کے طور پر پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب نیرج کمار جادون اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب شیوم کمار شریک ہوں گے۔ لینڈ اینڈ گارڈنز کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے کہا کہ پھولوں کی یہ نمائش یونیورسٹی کے اس وژن کی عکاس ہے جس میں حسن اور پائیداری کو یکجا کیا گیا ہے، تاکہ کیمپس نہ صرف علم کا مرکز ہو بلکہ سرسبز طرزِ زندگی کی ایک مثال بھی بن سکے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ