سیپٹک ٹینک میں زہریلی گیس بھرنے سے باپ بیٹا جاں بحق
کانپور، 25 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے کلیان پور تھانہ علاقے میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کی موت ہو گئی۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تقریباً ایک گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا اور تین لوگوں کو باہ
موت


کانپور، 25 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے کلیان پور تھانہ علاقے میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے باپ بیٹے کی موت ہو گئی۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تقریباً ایک گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا اور تین لوگوں کو باہر نکالا اور انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

کرنل گنج علاقے کے رہنے والے عرفان نے بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنے سسر جاوید (45) اور بہنوئی عابد (25) کے ساتھ کلیان پور میں واقع گوا گارڈن اپارٹمنٹ میں سیپٹک ٹینک صاف کرنے گیا تھا۔ رات تقریباً 12 بجے تینوں اندر گئے۔ پہلے راو¿نڈ کی صفائی کے بعد تینوں باہر نکل آئے۔ اس کے بعد 2 بجے کے قریب وہ دوبارہ ٹینک کی صفائی کے لیے اندر گئے۔ جاوید اور عابد گہرے اندر چلے گئے۔ جب وہ کافی دیر تک باہر نہیں آئے تو کسی ناخوشگوار واقعے کے خوف سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد دونوں کو باہر نکال کر اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔

کلیان پور کے اے سی پی آشوتوش کمار نے کہا کہ ابتدائی طور پر موت کی وجہ سیوریج ٹینک کے اندر موجود زہریلی گیس معلوم ہوتی ہے۔ فی الحال دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور کیس میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande