
ڈہری آن سون، 25 مارچ (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے دریہٹ تھانہ علاقہ کے ڈہری آن سون ۔ بکرم گنج سڑک پر بھرکوڑیا گاؤں کےقریب بے قابو تھار گاڑی نے بدھ کے روز بائک سوار تین نوجوانوںکو کچل دیا۔ جس سے دو کی موت ہوگئی ،جبکہ شدید طور سے زخمی ایک کا علاج سہسرام صدر اسپتال میں چل رہا ہے۔
زخمیوں کو ڈہری کے سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تھار کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح ایک بے قابو تھارنے مقامی تھانہ علاقے کے تحت ڈہری بکرم گنج مین روڈ ایس ایچ 15 پر بھرکوڑیا گاؤں سے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں نوجوان اپنی موٹر سائیکل بی آر 24 اے ایم 9628 پر دریہٹ سے اپنے گاؤں بھرکوڑیا واپس آرہے تھے کہ تھار بی آر 24 اے ایل 8956 کے ڈرائیور نے جو ڈہری سے تیز رفتاری سے آرہی تھی نے انہیں ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد موٹر سائیکل اور وکاس تھار میں پھنس گئے۔ تھار موٹر سائیکل اور وکاس کو 50 میٹر تک گھسیٹتا ہوا آگے بڑھا۔ دونوں نوجوان موقع سے کچھ فاصلے پر گر گئے۔ ڈرائیور گاڑی کو پیچھے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 30 سالہ نوجوان وکاس کمار ولد آنجہانی ستیہ نارائن مہتو ساکن بھارکوڑیا کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی۔ اسی گاؤں کے رہنے والے رستم انصاری ولد معراج انصاری کا صدر اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی ۔ زخمی ناگیشور پاسوان عرف ناگا ولد اودھیش پاسوان سہسرام صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش، تھارگاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈویژنل اسپتال ڈہری منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں صدر اسپتال سہسرام ریفر کردیا۔
تھانہ انچارج رویرنجن پریادرشی کے مطابق اس واقعے میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ایک جائے وقوعہ پر اور دوسرا سہسرام صدر اسپتال میں علاج کے دوران ۔ شدید زخمی نوجوان کا علاج چل رہا ہے۔ متوفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ ایک اور زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan